کولہاپور؍مہاراشٹر، 27؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)کے سربراہ شرد پوار نے چھترپتی شیواجی اور ساہو مہاراج کی نسل سے تعلق رکھنے والے سمبھاجی راجے کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کرنے پراتوارکو وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس پر نشانہ لگایا۔تاہم فڑنویس نے کہاکہ سمبھاجی کی نامزدگی سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ وہ چھترپتی کے محض ایک ’’خادم‘‘ہیں۔سمبھاجی ایک سماجی کارکن اور مراٹھا ریزرویشن مہم کا چہرہ رہے ہیں۔پوار نے کہاکہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ چھترپتی نے پیشواؤں (مراٹھا دور حکومت میں وزیر اعظم)کی تقرری کی تھی۔پیشوا کی حکومت کے دوران فڑنویس (پیشواکے دورِ حکومت میں ایک وزارتی عہدہ )نے کبھی بھی ایک چھترپتی کی تقرری نہیں کی تھی،لیکن اس معاملے میں (سمبھاجی راجے کوراجیہ سبھا میں بھیجنے)پیشوا نے چھترپتی کی تقرری کی ہے۔